لاہور – (اے پی پی )پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما و ممبرقومی اسمبلی حمزہ شہباز سے ہفتہ کے روز یہاں سابق مسلم لیگی ایم پی اے حاجی شوکت حیات چٹھہ کے صاحبزادے چوہدری عادل بخش چٹھہ نے ملاقات کی اور اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ(ن) میں شامل ہونے کا اعلان کیا،اس موقع پرچوہدری عادل بخش چٹھہ نے محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کی قیادت اور موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے این اے 101کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کے امیدوار جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔حمزہ شہباز نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت عوامی توقعات کے مطابق ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے تیزی سے گامزن ہے۔ گذشتہ اڑھائی برسوں میں ملک کو درست ٹریک پر ڈالنے کیلئے ہوم ورک مکمل کرلیا گیا ہے ،توانائی اور دیگر شعبوں میں جاری میگا منصوبے مکمل ہونے پر انشاء اللہ ہمہ گیر ترقی سامنے آئے گی،انہوں نے کہاکہ آئندہ عام انتخابات میں بھی کارکردگی کی بنیادپرعوام فیصلہ کریں گے، وفاقی اور پنجاب حکومت کی پالیسیوں اورکارکردگی کو ملکی و بین الاقوامی سطح پرتسلیم کیا جا رہا ہے،احتجاج اور دھرنے کی سیاست کرنے والے ناقدین کے منہ پہلے ہی بند ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 2018ء میں بھی مسلم لیگ(ن) بھرپور عوامی مینڈیٹ حاصل کرے گی،اس موقع پر چوہدری عادل بخش چٹھہ نے مسلم لیگ(ن) کی این اے101کی انتخابی مہم میں اپنے ساتھیوں سمیت بھرپور شرکت کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ چوہدری مدثر قیوم ناہرہ، ڈاکٹر نثار چیمہ، چوہدری محمد صدیق چٹھہ اور ان کے دیگر ساتھی بھی موجود تھے۔ جو2013ئکے الیکشن میں این اے 101 کے ذیلی حلقے پی پی103سے پیپلزپارٹی اور (ق) لیگ کے مشترکہ امیدوار تھے ،