لاہور(آئی این پی) سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے حکومت سے سعودی اتحاد کے معاملے پرپارلیمنٹ اورعوام کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ مقاصدمعلوم ہونے کے بعد کسی اتحاد میں شامل ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کیا جاتا ہے ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں حنا ربانی نے کہا ہے کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اہم ملکی معاملات پر تمام حقائق سے قوم اور پار لیمنٹ کو آگا ہ کر یں اور جب بھی فوجی اتحاد کا حصہ بناجاتا ہے تواسکے مقاصد پہلے سے معلوم کیے جاتے ہیں حکومت سعودی اتحاد کے معاملے پرپارلیمنٹ اورعوام کو اعتماد میں لے کیونکہ ایسا نہ کر نے سے غلط فہمیاں پیدا ہوتیں ہیں اور تمام فیصلے ملکی مفاد میں ہونے چاہیے۔