حنا پرویز بٹ کی بزرگ شہریوں کی ٹیکس سے استثنیٰ کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور(ملت آن لائن) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے بزرگ شہریوں کو ٹیکس سے استثنیٰ دینے کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی۔ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ صوبے بھر میں بزرگ شہریوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو بینک کے باہر لمبی لمبی لائنوں میں کھڑے ہوتے اور اکثر گاڑیوں میں کھڑے ہو کر سفر کرتے ہیں ،لہذا حکومت بزرگ شہریوں کے لیے تمام بینکوں اور بسوں میں بیٹھنے کے لیے الگ جگہ بنائے اور ان کو ٹیکس سے استثنیٰ دیا جائے تاکہ انھیں عمر کے آخری حصے میں ریلیف مل سکے۔