حویلی لکھا :(اے پی پی)حویلی لکھا میں دوران ڈکیتی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے باپ بیٹی جاں بحق جبکہ بیٹا زخمی ہوگیا ۔ گاؤں باوا طاہر میں چار ڈاکو محمد امین کے گھر دیوار پھلانگ کر داخل ہوگئے اور اسلحہ کے زور پر گھر کو یرغما ل بنا لیا ، مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے محمد امین اور اس کی بیٹی افضال بی بی موقع پر موقع پر دم توڑ گئے جبکہ محمد امین کا بیٹا محمد زبیر شدید زخمی ہو گیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ زخمی زبیر کو لاہور ریفر کر دیا ہے ۔ ابھی تک واقعہ کا مقدمہ درج نہیں ہوا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے ، تفتیش کے لیے سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کو بلا لیا ہے ۔