لاہور (ملت آن لائن + آئی این پی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ جہاں ٹماٹر100، مرغی گوشت250، دال کی قیمتیں150روپے فی کلو ہوں، جعلی ادویات اور دودھ نما زہر بازاروں میں سرعام فروخت ہو رہا ہو اور ہر دو گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈ نگ ہو، وہاں کے حکمرانوں کے منہ سے ترقی اور تبدیلی کے نعرے شعبدہ بازی کے سوا کچھ نہیں، ایک طرف وزیر اعظم لوڈ شیڈ نگ کم کرنے کے دعوے دار ہیں او ر تو دوسری جانب فنکار اعلیٰ جذباتی تقریر، کھوکھلے اور انقلابی نعرے لگا کر قوم کو گمراہ کر رہے ہیں لیکن حقائق اسکے برعکس ہیں، قوم کو20لاکھ روپے روز میں پڑنے والا وزیر اعلیٰ جلسوں میں جا لب کے شعر گا کر ہیلی کاپٹر پر آئے جائے اور بھاشن سادگی، دیانت اور بچت کے دے تو اس سے بڑا جھوٹ اور کیا ہو سکتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی چیمبر میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران بجلی کے مسئلے پر جھوٹ بولنے کی بجائے قوم کو سچ بتائیں۔ میاں محمود الر شید نے کہا کہ شہباز شریف لاہور سے باہر جاکر عوام کی حالت زار کو دیکھیں انہیں پتہ چل جائیگا صوبہ کتنی ترقی کر رہا ہے، سارے وسائل کسی ایک شہر پر خرچ اور دیگر علاقوں کو نظر انداز کر کے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، حکومت کی یہ پالیسی عوام کو تقسیم کرنے کا باعث بنے گی جبکہ وقت کی ضرورت باہمی اتحاد ہے، لہٰذا پسند او ر نا پسند سے نکل کر صوبے کی یکساں ترقی کیلئے وسائل کی منصفانہ تقسیم کرنا ہوگی یہی ملکی مفاد میں بہترہے، پا نا مہ سے متعلق سوال کے جواب میں میاں محمود الر شید نے کہا کہ پوری قوم کی نگاہیں سپریم کورٹ کے معزز ججوں پر لگی ہیں، فیصلہ عوام کی توقعات کے مطابق اور حق سچ کی بنیاد پر آئے گا، تحریک انصاف ہر فیصلہ قبول کریگی تاہم فیصلے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔