خبرنامہ پنجاب

حکومتی سسٹم بھی ’’بیمار ‘‘ہو چکا ہے: سرور

لاہور( آئی این پی) سابق گور نر پنجاب و تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی نیت خراب ہے وہ کبھی ٹی اوآرز کا مسئلہ حل نہیں کر یگی ‘حکومتی سسٹم بھی مکمل ’’بیمار ‘‘ہو چکا ہے جسکا علاج صرف احتساب کے ذریعے ممکن ہے‘کرپشن اور مہنگائی حکمرانوں کا حکومتی نشان بن چکا ہے‘نیب کا اہم شخصیات کیخلاف کر پشن کے6مقدمات بند کر نا نیب کے بے بسی کا منہ بولتاثبوت ہے ‘پنجاب کے عوام حکمرانوں سے شعبدہ بازی نہیں عملی اقدامات چاہتی ہے ۔ منگل کے روز گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ(ن) لیگ والوں کو پتہ چل چکا ہے کہ احتساب کے بغیر انکے لیے کوئی راستہ نہیں اس لیے وہ پانامہ لیکس کے ٹی او آرز معاملے کو مزید تاخیر کا شکار کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف پانامہ لیکس کے ٹی آوآرز کے معاملے پر اپنے موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گی بلکہ حکمرانوں سے کر پشن اور لوٹ مار کی پائی پائی کا حساب لیکر ہی رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کسی ایک جماعت کا نہیں پاکستان کے عوام کا معاملہ ہے اور حکمرانوں کو اپنی کر پشن کا حساب دینا ہوگا اگر پانامہ لیکس کے ٹی اوآرز کا مسئلہ حل نہیں ہوگا تو تحر یک انصاف کاسڑکوں پر آنے کا فیصلہ اٹل ہے ۔