خبرنامہ پنجاب

حکومت لوگوں کے جان و مال کا تحفظ کرے: محمودالرشید

لاہور: (ملت+آئی این پی) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ ایس لگتا ہے جرائم پیشہ افراد نے کراچی سے لاہور کا رخ کرلیاہے لاہور میں ہر 10 منٹ کے بعد ڈکیتی ہورہی ہے‘(ن) لیگی حکومت اورنج لائن ٹرین اور فلائی اوورز سے باہر نکلیں‘ لوگوں کے جان و مال کا تحفظ کریں، ورنہ پنجاب کی عوام سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوجائے گی‘ لاہور میں عوام کو سر عام لوٹا جا رہا ہے، لوگ ایف آئی آر درج کروانے جاتے ہیں لیکن تھانوں میں ایف آئی آر درج نہیں ہوتی‘ حکمران بتائیں کہ کہاں اب تھانہ کلچر کی تبدیلی اور گڈگورننس؟۔ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے کے نمائندوں سے گفتگو میں میاں محمودالرشید نے کہا کہ لاہور میں چوری ڈکیتی اور قتل کی وارداتوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے، حکمران صرف شہریوں کو گردان سنا کر حوصلہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کافی عرصے سے سن رہے ہیں پنجاب میں تھانہ کلچر کی تبدیلی، گڈ گورننس، کہاں ہیں اب تھانہ کلچر کی تبدیلی اور گڈ گورننس حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی ترجیحات کو بدلیں‘ اورنج لائن ٹرین اور فلائی اوورز سے باہر نکلیں لوگوں کے جان و مال کا تحفظ کریں، ورنہ پنجاب کی عوام سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ہر 10 منٹ کے بعد ڈکیتی ہورہی ہے، 50 فیصد لوگ وارداتوں پر صبر شکر کرکے گھر بیٹھ جاتے ہیں اور تھانوں میں ایف آئی آر درج نہیں کرواتے شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھتا جارہا ہے۔