خبرنامہ پنجاب

حکومت نے جومنصوبے شروع کئے، انکی تکمیل سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوجائیگا، احمدسعید

قصور (ملت + اے پی پی) حکومت نے لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے جومنصوبے شروع کئے ہیں انکی تکمیل کے بعد پاکستان سے لوڈشیڈنگ کا مکمل طورپرخاتمہ ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہارپاکستا ن مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ملک احمدسعیدخاں نے کیا ۔ا نہوں نے کہا کہ2018ء میں مختلف منصوبوں کی تکمیل کے بعد پاکستان کے پاس بجلی وافرمقدارمیں موجودہوگی‘وزیراعظم محمدنوازشریف عوام سے کئے گئے وعدوں کی بتدریج پاسداری کررہے ہیں‘ حکومت کی کامیابیوں سے سیاسی مخالفین خوفزدہ ہیں لیکن وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں قومی ترقی وخوشحالی کا سفررواں دواں ر ہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سرکاری بھرتیوں پرپابندی ختم کرنیکا حکومتی فیصلہ خوش آئند ہے جس سے میرٹ پر تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگارکی فراہمی ممکن ہوگی اور قومی معیشت کو مستحکم کرنے میں ان کی صلاحیتوں سے استفادہ ممکن ہوسکے گا‘ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی میرٹ پالیسیوں کی بناء پر مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت صوبہ بھرمیں عروج پر پہنچ چکی ہے۔