خبرنامہ پنجاب

حکومت نے ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات تسلیم کر لئے

لاہور (اے پی پی ) حکومت پنجاب نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطالبات تسلیم کر لئے ہیں جس پر ڈاکٹروں نے 11 مئی کو نکالی جانے والی احتجاجی ریلی منسوخ کر دی ہے ۔ حکومت اور ڈاکٹر تنظیم کے نمائندوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد گریڈ 17 اور 18 کے ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں 10 ہزار روپے اور گریڈ 19 اور 20 کے ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں 5 ہزار روپے اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے ، حکومت کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کے بعد ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے 11 مئی کو نکالی جانے والی احتجاجی ریلی منسوخ کر دی ہے ۔