خبرنامہ پنجاب

حکومت پنجاب نے 12 وزرا کے محکوں کا اعلان کردیا

لاہور: (ملت+آئی این پی) حکومت پنجاب نے کابینہ میں شامل ہونے والے 12 وزرا کے محکوں کا اعلان کرد یا ۔منگل کے روز جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کو سپیشل ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن جبکہ صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کو پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ بنا دیا ہے اسی طرح سید زعیم حسین قادری صوبائی وزیر اوقاف اور مذہبی امور، جہانگیر خانزادہ کو صوبائی وزیر سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز، نغمہ مشتاق کو صوبائی وزیر زکو و عشر، محمد نعیم اختر خان کو صوبائی وزیر زراعت، مہر اعجاز احمد صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ،سید علی رضا گیلانی کو صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن، ملک احمد یار ہنجرا کو صوبائی وزیر جیل خانہ جات بنا دیا گیااسی طرح محمد منشااللہ بٹ کو صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ، امانت اللہ خان شادی خیل کو صوبائی وزیر اریگیشن، شیخ علاالدین کو صوبائی وزیر انڈسٹریز اینڈ کامرس بنا دیا گیا ہے صوبائی وزیر چوہدری محمد احمد خان کو محکمہ انفارمیشن کا قلمدان ملا ہے صوبائی وزیر تنویر عباس ملک کو سی اینڈ ڈبلیو کا محکمہ دے دیا ہے صوبائی وزیر میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کو اطلاعت و نشر یات کا اضافی چارج دے دیا ہے پنجاب حکومت کی جانب سے سے جاری ہونے والے ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے ارکان ملک محمد احمد خان اور رانا محمد ارشد کو مشیر جبکہ رانا مقبول احمد اور عزم الحق کو معاونین خصوصی تعینات کیا ہے ۔