خبرنامہ پنجاب

حکو مت پنجاب عو ام کو بلند معیار زندگی فر اہم کر نے کے لئے کو شا ں ہے‘ زیب النساء

راولپنڈی(ملت + ا ے پی پی) ممبر صو با ئی اسمبلی ز یب النسا ء اعوا ن نے کہا ہے حکو مت پنجاب عو ام کو بلند معیار زندگی فر اہم کر نے کے لئے کو شا ں ہے اور حکومت عوامی مسائل حل کرنے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کا رلارہی ہے ۔ اس ضمن میں اب تک کروڑوں روپے کی لاگت سے مختلف ترقیاتی کام کراچکے ہیں جن میں گلیوں کی تعمیر و مرمت،سٹریٹ لائٹس کی تنصیب وبحالی،سیوریج لائنیں،ٹیوب ویلوں کی تنصیب ودیگر کام شامل ہیں اور عوا می خد مت کے اس جذ بے کا ہما ری عوا م بھر پو ر خیر مقدم کر تی ہے یہی و جہ ہے کہ جنر ل الیکشن ہوں یا بلد یا تی و ضمنی الیکشن، عو ام نے ہر جگہ مو جودہ قیادت پر اپنا اعتما د ظا ہر کر تے ہو ئے انہیں کا میا بی سے ہم کنا ر کر وا یا ہے۔ انہو ں نے وز یر اعظم نو ا ز شر یف کو ایک بار پھر چارسال کی مدت کیلئے مسلم لیگ (ن) کا صدر بننے پر مبارکباد پیش کر تے ہو ئے کہا کہ وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنی میں لاکھڑا کیا ہے‘ ملک میں معاشی طورپراستحکام آیا ہے اور مسلم لیگ (ن) محمد نوازشریف کی قیادت میں اس وقت چاروں صوبوں ،آزادکشمیر،گلگت و بلتستان کی مقبول ترین عوامی جماعت بن چکی ہے ۔