ملتان: (ملت+اے پی پی) ملتان میں 22 نمبر چونگی کی رہائشی خاتون کو زچگی کے لیے نجی کلینک منتقل کیا گیا۔ حالت خراب ہونے پر ڈاکٹر نے نشتر اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی۔ مریضہ کو رکشے میں نشتر اسپتال لایا جا رہا تھا مگر اسپتال پہنچتے پہنچتے دیر ہو گئی اور خاتون نے اسپتال کی پارکنگ میں ہی بچے کو جنم دے دیا۔ ماں اور بچے کو فوری طورپر لیبر روم منتقل کر کے طبی امداد دی گئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق خاتون اور بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔