خبرنامہ پنجاب

خانیوال، دلہن سسرالیوں کو دودھ میں زہر پلاکر فرار

خانیوال (آئی این پی ) خانیوال میں نوبیاہتا دلہن سسرال والوں کو زہریلا دودھ پلا کر فرار ہوگئی، 3خواتین سمیت 5 افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ واقعہ خانیوال کے نواحی علاقے83 دس آرمیں پیش آیا ، متاثرہ افراد کو ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، متاثرہ نیم بیہوش بزرگ خاتون کا کہنا ہے کہ ان کی نوبیاہتا دلہن نے تمام گھروالوں کو دودھ سوڈا پلایا جس کے بعد سب کی حالت غیر ہوگئی۔اہل محلہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کے لڑکے ارشد سے غزالہ نامی خاتون کی رمضان سے چند روز قبل شادی ہوئی تھی ،واقعے کے بعد دلہن لاپتا ہے جبکہ گھر کا قیمتی سامان بھی غائب ہے۔