خانیوال: ملت آن لائن….کیکری اسٹاپ کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک اور 3 فرار ہو گئے۔ سی ٹی ڈی نے خانیوال میں کیکری اسٹاپ کے قریب کارروائی کی جس کے نتیجے میں 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 3 ساتھی فرار ہو گئے۔ ہلاک دہشت گردوں میں سے 2 کی شناخت عثمان بسرا اور عبدالرحمان کے ناموں سے ہوئی ہے جب کہ دیگر دو کی لاشوں کو شناخت کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔