خانیوال:( آن لائن )خانیوال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گدھے کا 30من سے زائد گوشت پکڑ لیاہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہناہے کہ 30من سے زائد گدھے کا گوشت اسلام آباد لے جایا جارہاتھ جہاں یہ مقامی ہوٹلوں میں سپلائی ہونا تھا جسے بروقت کارروائی کے دوران پکڑ لیا گیاہے۔پولیس نے گدھے کا گوشت تلف کرکے بس کو تحویل میں لے لیاہے جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیاہے اور مقدمہ بھی درج کر لیاہے