خان پور(آئی این پی )خان پور کے نوا حی علا قہ گڑھی اختیارخان روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کیمطابق دو موٹر سا ئیکلوں پر سوارپانچ افراد خان پور سے گڑ ھی اختیار خان جا رہے تھے کہ را ستے میں تیز ر فتار ٹر یکٹر ٹرالی نے انہیں کچل دیا۔ محمد حنیف اور اس کا نو سالہ بیٹا نیاز احمد ، اور ندیم والد خدابخش ٹر یکٹر ٹرا لی کی زد میں آ کر مو قع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ سردار محمد اور اعجاز احمد کو شدید ز خمی حا لت میں تحصیل ہیڈ کوار ٹر اسپتال خان پور منتقل کر دیا گیا۔