خبرنامہ پنجاب

خان پورمیں سی ٹی ڈی کی کارروائی دھماکہ خیزمواد اوردیسی ساختہ بم برآمد

خان پور(آئی این پی) سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کاروائی میں خان پور کے علاقے بستی چانڈیہ سے ایک دہشت گرد گرفتار کر لیا گیااصغر نامی دہشت گرد راولپنڈی کا رہائشی ہے‘تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے۔تفصیلات کے مطابق خان پور کے علاقے بستی چانڈیہ میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کاروائی،دہشت گرد کوگرفتار کر لیا گیا، دہشت گرد کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور تیار شدہ دیسی ساختہ بم بھی برآمد کر لیا گیا۔ابتدائی طور پر گرفتار ہونے والے دہشت گرد نے اپنا نام اصغر بتایا ہے اور اس کا تعلق راولپنڈی سے ہے،جبکہ دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی اسی علاقے سے کاروائی کے دوران پانچ مبینہ دہشت گرد گرفتار ہوئے تھے، پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرکے بم کو ناکارہ بنادیاگیا تھا