اسلام آباد: (اے پی پی)خراب موسم کے باعث بینظیرانٹرنیشنل ایئر پورٹ پر دو پروازیں منسوخ جبکہ پانچ تاخیر کا شکارہوئیں۔ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ مسافر آنے سے پہلے اپنی فلائیٹ کے بارے میں معلومات حاصل کرلیں۔ فلائیٹ انکوائری کے مطابق بینیظر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر موسم کی خرابی کے باعث پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے ۔جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ فلائیٹ انکوائری کے ابو ظہبی سے پاکستان کی پرواز پی کے دو سو باسٹھ دبئی سے اسلام آباد کی پرواز ای کے چھے سو بارہ ارومچی سے اسلام آبادکی پرواز سی زیڈ سکس ڈبل زیرو سیون راسل خیمہ سے اسلام آباد کی پروز جی نائین سکس ٹو ایٹ دبئی سے اسلام آباد کی قومی پرواز پی کے ٹو تھری فور گلگت سے اسلام آباد کی پرواز پی کے سکس زیرو سکس بھی تاخیر کاشکار ہے۔ جبکہ سکردو سے اسلام آباد کی پرواز پی کے چار سو باون اوراسلام آباد سے سکردو جانے والی چار سو اکاون منسوخ کر دی گئی ہے ۔مسافروں کو بھی کہا گیا ہے کہ وہ ایئرپورٹ آنے سے پہلے اپنی فلائیٹ کے بارے میں معلومات حاصل کرلیں۔