خبرنامہ پنجاب

خرم جہانگیر وٹو کا مائیک بند

لاہور (ملت + آئی این پی) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان نے اجلاس کی تاخیر پر احتجاج کر نے پر خرم جہا نگیر وٹو کا مائیک بند کروادیا ‘اپوزیشن کو بھی ایوان میں بروقت آنے کا مشور ہ جبکہ سپیکر نے خرم جہانگیر وٹوکی بھی حاضری چیک کر نے کی دھمکی دیدی‘ اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے خرم جہانگیر کے موقف کو درست قرار دیدیا ۔ جمعرات کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں خرم جہا نگیر وٹونے اجلاس تقریبا اڑھائی گھنٹے سے تاخیر ہونے کی نشاندہی کی اور مطالبہ کیا ہے اجلاس بروقت شروع کروایا جائے جس پر سپیکر نے کہا کہ اراکین بچے نہیں انکو بھی پتہ ہوتا ہے اجلاس کب شروع ہو نا ہوتا ہے آپ اب اجلاس کا وقت ضائع نہ کر یں اور بیٹھ جائے لیکن اسکے باوجو دہ بولتے رہے تو سپیکر نے انکا مائیک بند کروادیا اور اپوزیشن لیڈر کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھی انکی باتیں سنیں جس پر میاں محمودالرشید نے کہا کہ خرم جہانگیر وٹو ٹھیک کہتے ہیں اجلاس بروقت ہونا چاہیے جس پر سپیکر نے کہا کہ آپ بھی وقت پر آیا کر یں خرم جہا نگیر کی بھی حاضری چیک کرتے ہیں یہ خود کب آتے ہیں ۔