خبرنامہ پنجاب

خزانہ، تعلیم اور سیکریٹریوں کو نوٹس

لاہورہائیکورٹ:(ملت+اے پی پی) نےرائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ پرعملدرآمد نہ ہونےکے خلاف درخواست پرخزانہ،تعلیم اورصحت کےسیکریٹریوں کو نوٹس جاری کر دیئے اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو13جنوری کو معاونت کیلئےطلب کر لیا۔ لاہورہائیکورٹ کےجسٹس شاہد وحیدنےسول سوسائٹی نیٹ ورک کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزارکامؤقف تھاکہ حکومت صحت اور تعلیم کی بجائےترقیاتی منصوبوں پر بجٹ خرچ کر رہی ہےلیکن ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کی گئی رقوم کی تفصیلات فراہم نہیں کررہی۔استدعاہےکہ حکومت کو رائٹ آف انفارمیشن ایکٹ پر عملدرآمد کا پابند بنایاجائے۔ عدالت نےخزانہ،تعلیم اور صحت کےسیکریٹریوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئےایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو13جنوری کو معاونت کیلئےطلب کر لیا۔