فیصل آباد۔(ملت آن لائن)انسپکٹر جنرل پولیس پاکستان ریلویز کے خصوصی احکامات پرسپیشل عید ٹرینوں اور عید الاضحی پر ریلوے سٹیشنوں پر حفاظتی انتظامات سخت کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے اور پاکستان ریلوے کے سٹیشن ماسٹرز وعملہ سمیت ریلوے پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ عید کے موقع پر ٹرینوں کے ذریعے سفر کرنے والے افراد کو مکمل تحفظ کی فراہمی یقینی ہو سکے ۔پاکستان ریلوے پولیس فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ عید الاضحی کے ایام میں کسی بھی شر پسندی کے خدشہ سے نمٹنے کیلئے فیصل آباد ، خانیوال، شورکوٹ ، ملتان، لاہورسمیت تمام اہم ریلوے اسٹیشنز پر ریلوے پولیس کے اہلکاروں کی خصوصی ڈیوٹیاں لگا ئی جارہی ہیں جبکہ اہم ٹرینوں کے ہمراہ بھی سکیورٹی سٹاف بھی تعینات کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مسافروں اور عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ عید کے ایام میں سکیورٹی کے حوالے سے پاکستان ریلوے کےعملہ اورریلوے پولیس سے بھر پور تعاون کریں ۔