خبرنامہ پنجاب

خفیہ اداروں نے اہم سرکاری عمارات پرسیکورٹی نقائص کی نشاندہی کردی

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی اہم سرکاری عمارتیں بشمول پارلیمنٹ سیکورٹی خدشات کی زد میں ہیں اور خفیہ اداروں نے ان کی سیکورٹی میں کئی خامیوں کی نشاندہی کی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق ان اہم عمارات میں گاڑیوں کے سکیننگ سسٹم سے لے کر ، سی سی ٹی وی کیمروں ، چھتوں پر بنکرز اور بارودی مواد کو چیک کرنے کی سہولیات کی عدم موجودگی ہے رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی نقائص کی نشاندہی اسلام آباد سیل برانچ نے کی ہے اور تجویز دی ہے کہ ان تمام اہم عمارات پر سیکورٹی نقائص دور کرنے چاہئیں تاکہ کسی بھی قسم کا سیکیورٹی نقص نہ ہو ان عمارات میں پارلیمنٹ لاجز ، پارلیمنٹ ہاؤس ، پاک سیکرٹریٹ اور دفتر خارجہ شامل ہیں ۔