خبرنامہ پنجاب

خواتین بد سلوکی معاملہ

لاہور:(اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے لاہور جلسے میں خواتین سے بدسلوکی کا معاملہ ، پولیس 5 روز گزرنے کے بعد بھی ملزمان کی شناخت نہ کر سکی ۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے لاہور جلسے میں خواتین سے بدسلوکی کی حاصل کردہ ویڈیو سے ملزمان کی تصاویر نکالی ہیں جن کو فرانزک لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے جبکہ نادرا سے بھی شناخت کے لئے کہا گیا لیکن پانچ روز گزر جانے کے باوجود پولیس تاحال کسی بھی ملزم کی شناخت نہیں کر سکی ۔ پولیس نے ویڈیوز سے 5 ایسے افراد کی نشاندہی کی ہے جو ممکنہ طور پر اس سارے واقعہ میں ملوث ہو سکتے ہیں اور تمام ملزمان ابھی تک پولیس کی گرفت سے باہر ہیں ۔