خبرنامہ پنجاب

خواتین سے بدسلوکی کا ذمہ دار ن لیگ کا جھوٹو گینگ ہے :مراد سعید

اسلام آباد:(اے پی پی) تحریک انصاف کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ لاہور میں تحریک انصاف کے جلسے میں خواتین سے بدسلوکی کا ذمہ دار ن لیگ کا چھوٹو گینگ ہے ۔ مولانا فضل الرحمان نے بنوں میں وزیر اعظم کی محبت میں پختونوں کے زخموں پر نمک پاشی کی ۔ جلسوں میں خواتین سے بدتمیزی تحریک انصاف کی جانب سے ذمہ دار ن لیگ کا جھوٹو گینگ قرار ، فضل الرحمان پر بھی جوابی وار ۔ مراد سعید اور شہر یار آفریدی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے جلسے میں خواتین سے بدسلوکی کے ذمہ دار ن لیگ کا چھوٹو گینگ اور پنجاب کی انتظامیہ ہے ۔ مولانا فضل الرحمان نے پختونوں کے زخموں پر نمک پاشی کی اور ان کے ضمیر کا سودا کیا ۔ تحریک انصاف کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے میڈیا سیل میں عوام کے پیسے کے استعمال پر نیب سے رجوع کریں گے ۔