خبرنامہ پنجاب

‘خواجہ آصف کےحلقےکا نتیجہ زیادہ مختلف نہیں ہوگا’

لاہور:(آئی این پی) واٹر فلٹر پلانٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں علیم خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے کرپٹ ارکان سے قوم کی جان جلد چھوٹنے والی ہے۔ چودھری نثار کے نادرا کے بارے میں انکشافات تحریک انصاف کے الزامات کی تائید ہے۔ علیم خان نے کہا کہ این اے 122 میں بائیس ہزار ووٹوں کا ہیر پھیر کیا گیا۔ چار ہزار ووٹ حلقے سے باہر غیرقانونی طور پر منتقل کئے گئے۔ چودھری نثار جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے نادرا کے کر پٹ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔