خبرنامہ پنجاب

خواجہ سراء کی تنظیموں کا لاہور پر یس کلب کے باہر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

لاہور (ملت + آئی این پی) خواجہ سراء کی تنظیموں کا لاہور پر یس کلب کے باہر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ ‘مردم شماری کے فارم میں خواجہ سراؤں کا خانہ بھی رکھنے اور سر کاری ملازمتوں میں کوٹہ دینے اور سیالکوٹ میں خواجہ سراء پر تشدد کر نیوالوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کر دیا ۔ بدھ کے روز لاہور پر یس کلب کے باہر خواجہ سراؤں نے نیلی رانا کی قیادت میں احتجاجی مظاہر ہ کیا جس میں خواجہ سر اؤں نے بینز اور پلے کارڈ بھی پکڑ رکھے تھے جن پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے اس موقعہ پر خواجہ سر اؤ ں نے کہا کہ سیالکوٹ میں خواجہ سراء پر تشدد کرنے والے ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے اور حکومت ہمیں تحفظ فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرے ۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ مردم شماری کے فارم میں خواجہ سراؤں کا خانہ بھی رکھنے اور سر کاری ملازمتوں میں کوٹہ دیاجائے ۔