خبرنامہ پنجاب

خواجہ سرا مردم شماری میں شامل نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور:(ملت+آئی این پی) خواجہ سر اؤ ں کو مردم شماری میں شامل نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج ۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں شیراز ذکا ایڈووکیٹ نے خواجہ سراں کو مردم شماری میں شامل نہ کرنے کیخلاف درخواست دائر کی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے مارچ میں مردم شماری کرانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں خواجہ سراں کو شامل نہیں کیا جارہا ہے۔ مردم شماری میں خواجہ سراں کو نظر انداز کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے درخواست میں مزید کہا گیا کہ آئین ریاست کو تمام شہریوں کے ساتھ برابری کا سلوک کا کہتا ہے، سپریم کورٹ بھی خواجہ سراں کے حقوق کے تحفظ کا کہہ چکی ہے درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ خواجہ سراؤں کو مردم شماری میں شامل کرنے کا حکم دیا جائے۔