لاہور (ملت + آئی این پی) پنجاب اسمبلی کے باہر ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات کے لیے کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی درخواست پر ہوم ڈیپارٹمنٹ نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے باہر چیئرنگ کراس پر خودکش حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی عابد بیگ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا تھا جس میں دہشت گردی ، ایکسپلوزیو ایکٹ سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی تھیں واضح رہے کہ مقدمہ نمبر چھ بٹا سترہ کی تفتیش کے لیے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ایک مراسلہ لکھا گیا تھا کہ کیس کی تفتیش کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی جائے جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی شامل کیا جائے جس پر ہوم ڈیپارٹمنٹ نیلاہور دھماکے کی تحقیقات کے لیے جوانئٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنا دی ہے جس میں قانون نافذ کرنے والی دو ایجنسیوں کے افسران ، کانٹر ٹیررازم کا ایک اور ڈی ایس پی سول لائنز کو شامل کیا گیا ہے ۔