خبرنامہ پنجاب

خود کش حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی ملتان میں درج کر لیا گیا

رحیم یار خان: (ملت+اے پی پی) شہباز پور روڈ پر جمعۃ المبارک کی نماز کے دوران مسجد کے قریب سی ٹی ڈی کی گاڑی پر خود کش حملہ ہوا تھا۔ جس میں دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے تھے۔ اس واقعہ کی ایف آئی آر چوہدری محمد اشرف انسپکٹر ڈسٹرکٹ آفیسر سی ٹی ڈی رحیم یار خان کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 106/16تھانہ سی ٹی ڈی ملتان میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ میں 324، 427، 353، 3/4ESA اور دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 (1997) کے جرم لگائے گئے ہیں۔ درج ہونے والی اس ایف آئی آر میں کالعدم تنظیموں لشکر جھنگوی العالمی، تحریک طالبان پاکستان، سپاہ صحابہ پاکستان، جند اللہ گروپ اور شہر یار محسود گروپ کو نامزد کیا گیا ہے۔