خوشاب (آئی این پی )خوشاب میں خونی جھیل کے قریب زائرین کی بس الٹ گئی۔ حادثے میں تین افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان سے عرس سے واپسی پر زائرین کی بس جب خونی جھیل کے قریب پہنچی تو تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔ جس کے نتیجہ میں تین افراد جاں بحق جبکہ تیس سے زائد زائرین زخمی ہوئے جن میں پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ریسکیو کی ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر زخمیوں ڈی ایچ کیو جوہر آباد شفٹ کیا۔ اس سے قبل بھی خونی جھیل کے قریب متعدد حادثات پیش آ چکے ہیں جس میں درجنوں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جس کے بعد اس جھیل کو خونی جھیل کا نام دیا گیا۔