خوشاب(اے پی پی)خوشاب میں آسمانی بجلی گرنے سے 7 افراد جاں بحق اور نو زخمی ہوگئے،ہلاک اور زخمی افراد میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔خوشاب میں آج صبح دو گھرانوں پر قیامت ٹوٹ پڑی ،پرانا چوک کے علاقے میں صبح سویرے گھر پر آسمانی بجلی گر گئی ، جس سے مکان گر گیا اور ملبے تلے دب کر سات سالہ بچی جاں بحق ہو گئی ، مکان کا ملبہ ساتھ والے گھر پر گرنے سے وہاں سوئے 4بچے اور دو خواتین جاں بحق ہوگئیں ۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ مکان گرنے سے زوردار دھماکے کی آواز آئی،ملبہ گرنے سے تیسرا مکان بھی متاثر ہوا ،رشتے داروں کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے ملبے سے نکالا۔حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت زخمی 9افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں تین افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔