لاہور: (ملت+اے پی پی) پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ظفر اور طاہر جلیانہ گاؤں میں اپنے دیگر ساتھیوں ناصر اور بابر کے ہمراہ ہوائی فائرنگ کر رہے تھے۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ جنہوں نے ظفر اور طاہر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جبکہ باقی دو ملزم موقع سے فرار ہو گئے۔ گرفتار ملزموں کے قبضہ سے چار رائفلیں اور سینکڑوں گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔