خبرنامہ پنجاب

داخلی دروازوں پر تعینات جیل اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمنٹ دیے جا ئیں گے

فیصل آباد (ملت + آئی این پی) پنجاب کی 38 ڈسٹرکٹ جیلوں کی سکیورٹی انتظا مات فول پروف بنا نے کے لیے دا خلی دروازوں پر تعنیات جیل اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمنٹ دیے جا ئیں گے دیواروں پر ریز وا ئر بھی لگا ئی جائیں گی اقوام متحدہ کا ادارہ آئی این ایل 2ہزار بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمنٹ مفت فراہم کر ئے گا تفصیلات کے مطا بق جیل خا نہ جات سے ذرائع نے بتایا کہ پنجاب بھر کی ڈسٹرکٹ جیلوں میں سکیورٹی انتظا مات سخت کر نے لیے اقوام متحدہ کا جدید آلات فراہم کر نے وا لا اداراہ آئی این ایل پنجاب کی 38جیلوں کے لیے 2ہزار بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمنٹ فرا ہم کر ئے گا جو جیلوں کے داخلی دروا زوں پر ڈیوٹی دینے وا لے سکیورٹی اہلکاروں کو دیے جا ئیں گے ذرائع نے بتا یا کہ جیلوں کی سکیورٹی فول پروف بنا نے کے لیے جیل کے چاروں اطراف دیواروں پر ریز وائر بھی لگا ئی جا ئیں گی تا کہ کو ئی دہشت گرد اپنے مذموم مقاصدمیں کا میاب بہ ہو سکے جیلوں کی فول پروف سکیورٹی کے لیے اقوام متحدہ کا جدید آلات فرا ہم کر نے والا عالمی اداراہ آئی این ایل مفت فرا ہم کرئے گا ۔