خبرنامہ پنجاب

درگاہ حضرت شاہ بلاول نورانیؒ میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں ،سنی تحریک

راولپنڈی/اسلام آباد(ملت + آئی این پی) پاکستان سنی تحریک کے رہنماؤں مفتی لیاقت علی رضوی،علامہ عطاء الرحمن دھنیال، علامہ طاہراقبال چشتی، علامہ وسیم عباسی، ملک عبدالرؤف اورصاحبزادہ نعیم رضانے درگاہ حضرت شاہ بلاول نورانیؒ میں دہشت گردی کے افسوسناک واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے دہشت گرد دوبارہ سر اُٹھا رہے ہیں، ملک میں ایک بار پھرمزارات اولیاء کے خلاف سازشیں شروع ہو گئیں ہیں، مزرات اولیا ء کی سکیو رٹی سے قطعاََ مطمئن نہیں ہیں،حکمرانوں کی غیر سنجیدگی نے ملکی سا لمیت کو داؤ پر لگا دیا ہے،حکومتی محکمہ اوقاف درگاہوں سے نذرانے وصول کرتا ہے،تو زائرین کے جان و مال کی حفاظت کیوں نہیں کرتا؟وفاقی وزیرداخلہ کی کالعدم جماعتوں سے ملاقات کے بعددہشت گر دوں کے حو صلے بلند ہوئے ہیں،وزیرداخلہدہشتگردوں کے سہولت کاروں سے ملاقاتیں کریں گے تو دہشتگردی کیسے ختم ہو گی؟ ملکی سلامتی سب سے زیادہ مقدم ہے، دہشت گردوں سے کسی قسم کی سودے بازی قبول نہیں کرینگے،حکومت نما ئشی اقدامات کی بجا ئے دہشت گردوں کے خلا ف مو ثر حکمت عملی اختیا ر کر ئے،سانحہ درگاہ حضرت بلاول شاہ نورانیؒ کے محرکات کو بے نقاب کیا جائے،سنی تحریک کے رہنماؤں نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا اور متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔