خبرنامہ پنجاب

دریائے چناب کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب

چنیوٹ: (آئی این پی) دریائے چناب چنیوٹ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب آگیا جس کی وجہ سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئیں ۔ چنیوٹ میں دریائے چناب کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہو گئی جس کی وجہ سے سرگودھا روڑ پر حفاظتی بند کے قریب آبادیوں میں پانی داخل ہو گیا اور سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئی ہیں جبکہ متعدد آبادیوں میں پانی داخل ہونے کا خدشہ ہے ۔ عوام نے نقل مکانی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور ضلعی انتظامیہ نے تاحال سیلابی پانی داخل ہونے والے علاقوں کے مکینوں کی خیر خبر نہ لی ہے جس پر مکینوں نے احتجاج بھی کیا ۔