چیف ٹریفک آفیسر فیصل آبادکی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ٹریفک پولیس فیصل آباد نے دوران ڈرائیونگ کاروں ، ویگنوں اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل سی ڈی، ٹی وی سکرین استعمال کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔ٹریفک پولیس کے ذرائع نے بتا یا کہ ایل سی ڈی پر دوران ڈرائیونگ فلمیں دیکھنے کے باعث ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے لہٰذا دوران ڈرائیونگ ایل سی ڈی استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔