لاہور(آئی این پی) ملک میں دو فیصد اشرافیہ کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے 98 فیصد عوام کا مستقبل غیر محفوظ اور داؤ پر لگادیا گیا ہے ملکی بدنامی کا باعث بننے والے عناصر کا فوری احتساب ہونا چاہیے دولت چھپانے کے الزامات پر وزیر اعظم کو اخلاقی طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے حکومت کی مرضی کا کمیشن قبول نہیں یہ بات انہوں نے پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن و جنوبی پنجاب کے سینئر پولیٹیکل ایڈوائزر عبدالقادر شاہین کے ہمراہ میڈیا آفس سے جاری اپنے مشترکہ بیان میں کہی کہ قوم کے اربوں روپے لوٹ کر بیرون ملک ذاتی کاروبار کو وسعت دینے اور کالے دھن کو سفید کرنے والے کسی بھی صورت ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے قانون کی حکمرانی اور پاسداری کے بغیر عدلیہ کی آزادی بے معنی ہے پانامہ انکشافات پر عدالت عظمیٰ سوموٹو ایکشن لے۔انہوں نے کہا کہ یہ عجیب خادم ہیں ملکی دولت باہر منتقل کرکے دوسروں کو سرمایہ کاری کا درس دیتے ہیں پاکستان سے باہر سرمایہ کاری کرنیوالے افراد کو پاکستان میں سیاست کرنے کا کوئی حق نہیں پہنچتا، عوام کو ٹیکس ادا کرنے کی اپیلیں کرنیوالے حکمران خود ٹیکس چوری کریں تو اس سے بڑی ملک دشمنی اور منافقت کیا ہو گی بلکہ حکمران ٹیکس چوری کی پاداش میں عام آدمی سے کئی گناہ زیادہ سخت سزا کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم کے سامنے حکمرانوں کے چہرے عیاں ہو چکے ہیں جھوٹ ، فریب، مکاری اور کرپشن پر مبنی مسلم لیگ (ن) کی حکومت زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکے گی کیونکہ حکمرانوں کی میگا ، پرواجیکٹس پالیسی نے غربت میں 75 فیصد اضافہ کر دیا ہے روزانہ آمدن بمشکل سو روپے ہونے سے غربت بم کسی بھی وقت پھٹ کر معاشرے کے وجود کو نگلنے کے لیے تیار ہے۔ خود کشیوں ، جرائم، لوٹ مار، فراڈ کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے ۔ مخدوم احمد محمود نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بیٹوں کی آف شور کمپنیاں سامنے آنا (ّن) لیگ کے درباریوں کے منہ پر طمانچہ ہے درباری بند آنکھیں کھولیں کہ ملک کا اشرافیہ کسی بے دردی سے وسائل پر قابض ہو کر لوٹ مار کر رہا ہے اور یہ ٹولہ ملکی دولت لوٹ لوٹ کر باہر لے جا رہا ہے اور ایساء محسوس ہوتا ہے کہ ملک میں کوئی قانون نہیں بلکہ بادشاہی نظام قائم ہے۔