خبرنامہ پنجاب

دو دن کی سموگ کے بعد فضائی آلودگی میں کمی

لاہور(ملت + آئی این پی) 2 دن کی سموگ کے بعد فضائی آلودگی میں کمی‘ گرمی کا زور ٹوٹنے کے بعد شہر کا موسم بھی تبدیل ہونے لگا جبکہ سموگ میں قدرے کمی کی وجہ سے موٹروے بحال کر دی گئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق دھند میں فضائی آلودگی پائی جا رہی ہے جس سے بیشتر بیماریاں پھیلنے کے خدشات ہیں، گزشتہ دو دنوں میں سموگ زیادہ ہونے سے موٹروے پر بیشتر حادثات بھی پیش آئے جس کی وجہ سے موٹروے مختلف مقامات پر بند کر دی گئی تھی مگر اب سموگ میں قدرے کمی کی وجہ سے موٹروے بحال کر دی گئی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کا درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 28 اور کم سے کم 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، ہوا میں نمی تقریبا 74 فیصد ہے۔