خبرنامہ پنجاب

دو گروپوں میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

لاہور: (ملت+اے پی پی) باغبانپورہ شیلر سٹاپ میں بچوں کی لڑائی بڑوں تک جا پہنچی۔ گزشتہ روز شام کو دو گروپوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والا چالیس سالہ شیر داد چار بچوں کا باپ تھا۔ فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی بھی ہوا جس کو طبی امد اد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔