اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف نے ممتاز قادری کے چہلم کے شرکاء کو مناسب طریقے سے ہینڈل نہ کرنے اور اسلام آباد میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے بہتر حکمت عملی نہ ہونے پر چیف سیکرٹری پنجاب کو تبدیل کر دیا،زاہد سعید کو نیا چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف نے نئی تعیناتیوں اور تبادلوں کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق ممتاز قادری کے چہلم کے شرکاء کو مناسب طریقے سے ہینڈل نہ کرنے اور اسلام آباد میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے بہتر حکمت عملی نہ ہونے پر چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل کو تبدیل کرکے زاہد سعید کو نیا چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کر دیا گیاہے جبکہ خضر حیات گوندل کو وفاقی سیکرٹری صنعت تعینات کیا گیا ہے۔ عارف عظیم کی بطور افسر بکار خاص( او ایس ڈی) تعیناتی کی گئی ہے۔(اح)