خبرنامہ پنجاب

دھرنے اور کنٹینر کی سیاست آمریتی اقدام ہے: حمزہ

لاہور: (ملت+اے پی پی) الحمرا ہال لاہور میں خواجہ محمد رفیق شہید کی 44ویں برسی کی تقریب ہوئی۔ شرکا سے خطاب میں مسلم لیگ نواز کے ایم این اے حمزہ شہباز مخالفین پر خوب برسے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کے نظام کو چلنے دے۔ دھرنے اور کنٹینر کی سیاست عوامی خدمت نہیں آمریت ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بھی پیپلز پارٹی کی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ کہتے ہیں بلاول میاں پیپلز پارٹی کی تاریخ سے کچھ سیکھیں۔ مقررین نے انتشار کی سیاست کو رد کر کے ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکرجمہوریت کو پروان چڑھانے پر زور دیا۔