خبرنامہ پنجاب

دھمکیاں دینےکا الزام، عابد شیر، رانا ثناء اور زعیم قادری کیخلاف مقدمے کیلئے درخواست

لاہور: (اے پی پی) رائے ونڈ مارچ پر دھمکیاں دینے کے الزام میں وزیر مملکت عابد شیر علی ، وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ اور حکومت پنجاب کے ترجمان زعیم قادری کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے سی سی پی او لاہور کو درخواست دیدی گئی۔ یوتھ ونگ کے رہنما عبد الحسیب نے سی سی پی او کو دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ رائے ونڈ مارچ کے اعلان کے بعد حکومتی شخصیات کی جانب سے عمران خان اور پی ٹی آئی کارکنوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔ عابد شیر علی ، رانا ثناء اللہ اور زعیم قادری کے بیانات سے ملک میں دہشت اور خوف کی فضا پیدا کی جارہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا رائے ونڈ مارچ پر ٹانگیں توڑنے کی دھمکیاں قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے اس لئے تینوں شخصیات کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے ۔