(اے پی پی)وزیرقانون پنجاب رانا نثا اللہ نے کہا ہے کہ لاہور دھماکہ دہشتگردوں کی انتہائی بزدلانہ کارروائی ہے،،دہشتگرد اب سافٹ ٹارگٹ ڈھونڈ رہے ہیں۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ لاہور دھماکے میں 63 افراد جاں بحق اور 315 زخمی ہوئے ہیں۔ میتوں کو اہل خانہ کے سپرد کیا جارہا ہے۔ وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ لاہور دھماکہ دہشتگردوں کی انتہائی بزدلانہ کارروائی ہے،،دہشتگرد اب سافٹ ٹارگٹ ڈھونڈ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خود کش بمبار کا سر مل گیا ہے،انسداد دہشتگردی فورس کو کئی ثبوت ملے ہیں،جس پر تحقیقات کی جارہی ہیں رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ہم آخری دہشتگردی تک یہ جنگ جاری رکھیں گے،انہیں کسی صورت نہیں بخشا جائے گا۔