خبرنامہ پنجاب

دہشتگردی میں پاکستانی ناحق قتل ہوئے: بورس جانسن

لاہور (ملت + آئی این پی) برطانیہ کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی میں پاکستانی ناحق قتل ہوئے مگر اب پاکستان میں امن واماب بہتر اور جمہو ریت مستحکم ہو رہی ہے ‘پاکستان اور بر طانیہ کے تعلقات کو ازسر نوا ستوار کر نا ہوگا ‘بر طانوی کمپنیاں بھی پاک چین اقتصادی راہدری منصوبہ میں سر مایہ کار ی کر نا چاہتی ہے ‘کراچی کو بھی سنگا پور اور ہانگ کانگ جیسا معاشی مر کزی بن سکتا ہے ‘پاکستان اور بر طانیہ میں2.7ارب ڈالرز کی تجارت ہو رہی ہے‘یوک ایڈ پروگرام کے تحت برطانیہ 420 ملین پاؤنڈ خرچ کر رہا ہے پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں کام جا ری رکھیں گے ۔ وہ جمعہ کوجی سی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب اور کینرڈ گرلز کالج میں بر طانیہ کی امد اد سے تیار ہونیوالے بلاک کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن نے کہا کہ جنوبی ایشاء کا دل پاکستان ہے اور اور آج پاکستان میں امن وامن کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور ملک میں جمہو ری استحکام بھی آرہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانیوں نے بہت زیادہ قر بانیں دیں اور بد قسمتی سے دہشت گردی کا نشانہ بننے والے پاکستانی نا حق قتل ہوئے ہیں دہشت گردی دنیا میں امن کی دشمن ہے بر طانیہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی پہلے بھی مدد کررہا ہے اور آئندہ بھی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کو سپورٹ کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم کے شعبہ میں بہتری کیلئے بر طانیہ نے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے اور ہم چاہتے ہیں پاکستان تعلیم کے شعبے میں بھی آگے بڑ ھے اور یہاں بھی معیاری تعلیم دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو بھی سنگا پور اور ہانگ کانگ جیسا معاشی مر کزی بن سکتا ہے ‘پاکستان اور بر طانیہ میں2.7ارب ڈالرز کی تجارت ہو رہی ہے بر طانیہ اور پاکستان کے تعلقات کو ازسر نو استوار کر نا ہوگا ۔