لاہور (ملت + آئی این پی) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فوجی عدالتیں لازم ہیں ‘دہشت گردوں کیخلاف آپر یشن ’’درالفساد ‘‘قومی امنگوں کی تر جمانی ہے ‘دہشتگردی کیخلاف سیاسی جماعتوں اور تمام ادارے متحد ہیں شکست دہشت گردوں کے مقدر میں لکھی جا چکی ہے ‘ ملک کی جڑوں کو مضبوط کر نے کیلئے بلا تفر یق احتساب لازم ہو چکا ہے ‘کر پشن کر نیوالوں کا تعلق کسی بھی جماعت کے ساتھ ہو سب کا احتساب ہونا چاہیے ‘تحر یک انصاف آئین وقانون کی حکمرانی اور حق وسچ کیساتھ کھڑی ہے ۔ پارٹی وفود سے گفتگو میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف نے ہمیشہ یہ مطالبہ کیا ہے کہ کسی بھی جماعت کیساتھ احتساب کے معاملے میں کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے جس جماعت میں کرپشن سمیت دیگر غیر قانونی کام میں ملوث لوگ موجود ہیں انکو انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے اور تحر یک انصاف آج بھی اپنے اس موقف پر قائم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سب سے پہلے قانون کی حکمرانی قائم کر نا ہوگی کیونکہ جب قانون کی حکمران قائم ہو جائیگی تو پھر اس بات میں کوئی شک نہیں کہ سب کا ہی احتساب ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے میں فوجی عدالتوں نے اہم کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی دہشت گردی کے خاتمے میں فوجی عدالتوں کا کردار اہم ہوگا ۔