لاہور (ملت + آئی این پی) سابق گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پر کل نہیں آج عمل کر نا ہوگا ‘دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ انکے سہولتوں کو بے نقاب کرکے انکو گر فتار کر نا بھی حکومتی اداروں کی ذمہ داری ہے ‘دہشت گردی پوری قوم کا مسئلہ بن چکا ہے جہاں بھی ضرورت ہے وہاں دہشت گردوں اور انکے سہولتوں کاروں کے خلاف فوری آپر یشن کیا جائیگا قوم دہشت گردی کے خلاف سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہے کسی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ۔ منگل کے روز میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ لاہور میں ہونیوالی دہشت گردی نے پوری قوم کو افسردہ کر دیا ہے مگر اس کے باوجود دہشت گرد پاکستانی قوم کیساتھ حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے بلکہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہوگا اور یہاں حقیقی معنوں میں امن کا قائم ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے وہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کل نہیں بلکہ آج ہی نیشنل ایکشن پلان کے ایک ایک لفظ پر عمل کر یں اور ملک سے دہشت گردوں کو جڑوں سے ختم کیا جائے کیونکہ دہشت گردی میں موجودگی میں ملکی ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ہوسکتی ۔