لاہور:(اے پی پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے سروسز ہسپتال لاہور کا دورہ کیا اور سانحہ گلشن اقبال میں زخمی افراد کی عیادت کی۔ ایم ایس عمر فاروق نے حمزہ شہباز کو بریفننگ بھی دی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف قوم پوری طرح متحد اور یکسو ہے۔ دہشت گردی کے کینسر کو ہر صورت ختم کریں گے۔ وہ دن آئے گا جب دہشت گرد مکمل ختم ہوں گے۔ قومی جذبے کیساتھ آگے بڑھیں گے۔ دہشت گرد اچھے اور برے نہیں بلکہ صرف دہشت گرد ہیں۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ سانحہ لاہور کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔ جہاں آپریشن کی ضرورت ہوگی، وہاں ہوگا۔