لاہور:(اے پی پی)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گرد انسانیت کے کھلے دشمن ہیں ،معصوم لوگوں کی جانیں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے امریکی قونصل جنرل زیچرے ہارکین رائیڈر نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات،توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا- شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلانے میں پوری قوم متحد اور یک سو ہے ، توانائی کے شعبے میں بڑھتے امریکی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔