خبرنامہ پنجاب

دیپالپور: تالاب میں گرنے سےدومزدورجاں بحق

دیپالپور: (آئی این پی) دیپالپور روڑ پر واقع لاثانی پیپر ملز کے کیمیکل ملے تالاب میں چار مزدور گر گئے ، 2 جاں بحق 2 کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ آج صبح جب مزدور فیکڑی میں کام کر رہے تھے تو اچانک 2 مزدور پاؤں پھسلنے کے باعث کیمیکل ملے تالاب میں جا گرے جن کو بچانے کے لئے ان کے ساتھی مزدور آگے آئے مگر بدقسمتی سے وہ بھی پاؤں پھسلنے سے اسی تالاب میں گر گئے ۔ چاروں کو جب بابر نکالا گیا تو ان میں سے ایک مزدور موقع پر ہی دم توڑ گیا جب کہ باقی تین مزدوروں کو ہسپتال لایا گیا جہاں پر ایک اور مزدور دم توڑ گیا باقی دو مزدوروں کی زندگی بچانے کی ڈاکٹر بھرپور کوشش کر رہے ہیں ۔ ڈی پی او فیصل رانا کا کہنا ہے کہ ہم نے بھی اپنی تفتیش شروع کر دی ہے ، ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی ۔