خبرنامہ پنجاب

رائیونڈ مارچ ، پی ٹی آئی کا کفن پوش خواتین کا دستہ تیار

کراچی: (اے پی پی) پی ٹی آئی کی خواتین کی تیاریاں ہر جلسے میں قابل دید ہوتی ہیں لیکن 30 ستمبر کو پی ٹی آئی کا رائیونڈ مارچ میں کراچی کی پی ٹی کی خواتین نے کفن پہن لیا ہے ۔ کفن پوش خواتین کارکنان نے نواز لیگ کے گلو بٹوں کے لئے چوڑیاں بھی تیار کر لیں ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ راستے میں مزاحمت کرنے والے نواز لیگ کے گلو بٹوں کو چوڑیوں کا تحفہ پیش کرینگے ۔ خواتین کارکنان کا کہنا ہے کہ رائیونڈ مارچ میں اپنا سیلف ڈیفنس بھی کریں گے اور کامیاب بھی ہونگے ۔